• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اب بھی مشرقیت کی دلدادہ ہیں ،وہ تھیم بالی ووڈ کے عنوان سے مے فیئر میں ہونے والی پارٹی میں شریک ہوئیں۔

جمائما نے مے فیئر کی پارٹی میں ٹیریان وائٹ کے ہمراہ شرکت کی ،عمران خان کی سابق اہلیہ نے سبز رنگ کی روایتی شیروانی جیکٹ پہن رکھی تھی اور اُن کے سر پر سنہری رنگ کی پگڑی تھی ۔

اس موقع پر وہ اپنے دوست ڈاکیومینٹری فلم میکر ٹم سیموئلز کے ساتھ تھیں ، پارٹی میں اُن کے بھائی37سالہ بین بھی موجود تھے، جنہوں نے سر پر ہندوستانی طرز کی پگڑی پہن رکھی تھی ، بین کی ماڈل گرل بیوی بھی وہاں موجود تھیں جن کا نام بھی جمائما ہی ہے۔

اس موقع پر بین کی بیوی جمائما نے 26 سالہ ٹیریان وائٹ کے ساتھ بھی تصویر بنوائی ۔

پارٹی میں عمران خان اورجمائما کے دونوں بیٹے 21سالہ سلیمان اور 19سالہ قاسم بھی موجود تھے۔

تازہ ترین