وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے ۔
ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ فیسوں کے معاملے پر عدالتی حکم نہ مانے پر اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فیسوں میں سالانہ 5 فیصد سے زائد کوئی بھی اسکول اضافہ نہیں کرسکتا۔
سید سردار علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نجی اسکولز رجسٹریشن کے وقت کئی حلف ناموں پر دستخط کرتے ہیں، اسکول مالکان کسی بھی حلف نامے کی شرائط پوری نہیں کررہے۔