• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین کے درالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر بیجنگ گئے ہیں ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید اپنے دورے کے دوران چینی ہم منصب سےملاقات کریں گے ۔

آرمی چیف اپنے تین روزہ دورے کے دوران چین کی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں گے ۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کےدورہ چین میں سی پیک ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے پاکستان کےبالکل بعد میں ہورہا ہے۔

تازہ ترین