آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کےلیے بہت محنت کی ،انہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی۔

انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نےیہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔

آل رائونڈر نے مزید بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سےہوئی، 1979 میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کے ساتھ پاکستان گئے۔

انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کےلیے گاؤں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نےتو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا ۔

معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آ گئے تھے جبکہ والدہ 1980 میں برطانیہ آئیںتھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں