• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت زیادہ سے زیاد ہ کرکٹ کھیلیں، شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے ، دونوں ٹیموں کے لئے بہترہے کہ آپس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹیموں نےآج یعنی اتوارکے روز دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جم کر پریکٹس کی جہاں قومی آل رائونڈر شعیب ملک نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ، ہاتھ ملایااوردوستوں کی طرح گفتگوبھی کی ۔

اس موقع پرشعیب ملک کہا کہ کرکٹ دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لاتی ہے ، ساتھ ہی دونوں بڑی ٹیموں کا میچ دنیا بھرکے شائقین کےلئے بہترین تفریح فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2018کا آغاز ہوچکا ہے، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی ٹیمیں شریک ہیںجن کا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو نا ہے۔

تازہ ترین