• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انتہائی طاقتور سمندری طوفان مَنگ کَھٹ فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا،جبکہ امریکا میں سمندری طوفان فلورینس نے تباہی مچاتے ہوئے 14 افراد کی جان لے لی۔

200کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور شدید بارشوں نے چین کے جنوبی مشرقی ساحلی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ،جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

اس سے پہلے طوفان نے شمالی فلپائن میں شدید تباہی مچائی جہاں ہلاکتوں کی تعداد 59تک پہنچ گئی ہے، بعض علاقوں میں 12 فٹ تک پانی جمع ہے، ہانگ کانگ میں بھی لوگوں کو طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب امریکا میں فلورینس طوفان کی شدت ختم ہوگئی، تاہم تباہی کے آثار جا بجا نظر آتے ہیں۔

فلورینس طوفان کی وجہ سے امریکا میں 15 ہزار افراد بے گھر اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین