• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، نشے میں دھت شخص کی فائرنگ سے 7افراد زخمی

لاہور میں غازی روڈ پر نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کرکے 3بچوں سمیت 7افراد کو زخمی کر دیا، واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے فیروز پور روڈ پر احتجاج کیا۔

لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں غازی روڈ پر ایک شخص عامر نے فائرنگ کر دی جس سے 3بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعدملزم فرار ہو گیا، واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے فیروز پور روڈ پر احتجاج بھی کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین