• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری: پاگل کتے کو مارنے کی کوشش بچی کی جان لے گئی

مٹیاری کے گائوں امین لاکھو میں پاگل کتے کو مارنے کی کوشش میں 5سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیوسعید آباد کے گاؤں امین لاکھو میں گاؤں والوں نے پاگل کتے کو مارنے کیلئے فائرنگ کی، جس کی زد میں ایک 5سالہ بچی اور ایک نوجوان آگیا، گولی لگنے سے بچی جاں بحق اور نوجوان زخمی ہو گیا۔

ادھر مٹھی کے لوہانہ محلے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، معاملہ تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، ملزم نے آلہ قتل سمیت گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کھیم چند نے گھر میں سوئے ہوئے چھوٹے بھائی کو کلہاڑی مار کر قتل کردیا۔

گزشتہ رات دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر طیش میں آ کر بڑے بھائی نے علی الصبح چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ملزم نے آلہ قتل سمیت گرفتاری دیدی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مٹھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین