• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع جمال

ظلمت کدے میں نور کا مینار ہیں حسینؓ

عزت مآب، صاحب ِ کردار ہیں حسین ؓ

ثابت قدم رہے ہیں ،مصائب کی دُھوپ میں

دنیا میں اب بھی صبر کا معیار ہیں حسینؓ

کیا لب کُشا ہو، کوئی شہادت کے باب میں

سچ تو یہ ہے شہیدوں کے سردار ہیں حسینؓ

جاتا ہے جو تلاش ِحقیقت میں اے جمالؔ

اس قافلے کے قافلہ سالار ہیں حسین

تازہ ترین