• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میڈیا میں کیا کیا چلتا ہے دیکھ کر حیران ہوتا ہوں‘‘

سندھ کابینہ نے اگلے 9 ماہ کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ میرے زیر استعمال 3 لگژری گاڑیاں ہیں، میڈیا میں کیا کیا چلتا ہے دیکھ کر حیران ہوتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں کابینہ نے اگلے 9 ماہ کے لیئے بجٹ تجاویز کی منظوری بھی دی۔

کابینہ اجلاس میں احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے معذور ہونے والے بچے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ کوبتایا گیا کہ کے الیکٹرک 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کے لیے تیار تھا، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاوضہ 50 لاکھ روپے کروایا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت بچے کو صحت مند کرنے کے لیے باہر بھیجنے سمیت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

مراد علی شاہ نے لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ میرے زیر استعمال 3 لگژری گاڑیاں ہیں، میڈیا میں کیا کیا چلتا ہے دیکھ کر حیران ہوتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس 26 سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے، سندھ حکومت کا جہاز 2006 میں خریدا گیا تھا۔

کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ میرے زیر استعمال تین لگژری گاڑیاں ہیں،

تازہ ترین