• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی کیس، ماحولیاتی ایجنسی کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت نے ماحولیاتی ایجنسی کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل بہت زیادہ ہیں، کمیٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل اور حل کی نشاندہی کی ہے،دیکھنا ہے کہ مسائل کیسے حل کرنا ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لوہے کی فیکٹریوں سے بہت دھواں نکلتا ہے، کاشت کاری میں کیمیائی کھادوں کا استعمال ہوتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فی الحال پالیسی فریم ورک تیار ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کھاد یا اسپرے کرنے سے متعلق کوئی آگاہی نہیں ہے، کھاد اور اسپرے کی تعداد اور مائیکرو مینجمنٹ کے ایشوز ہیں۔

سپریم کورٹ نے ماحولیاتی ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی معاون پرویز حسن کی عدم دستیابی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین