• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی گیس نرخوں میں اضافے کی سمری کا جائزہ لے گی

اقتصادی رابطہ کمیٹی آج گیس، ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری کا جائزہ لے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کے نرخوں میں اضافے کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گردشی قرضوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین