• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائیت کی کمی، سول اسپتال مٹھی میں مزید 2بچوں کا انتقال

غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 2 بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد رواں ماہ میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 28جبکہ سال بھرمیں فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 454ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور امراض کی وجہ سے مزید 2 بچےانتقال کرگئے ، یہ اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔

انتقال کرنے والے بچوں میں ایک نومولود تھا جبکہ دوسرے کی عمر تین سال تھی، رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد28ہوگئی، رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 454ہو گئی۔

تازہ ترین