• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف خاندان کےخلاف نیب کی درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کی سزا معطلی درخواست کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جسٹس ثاقب نثار نے نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کی سرزنش کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ نیب اس طرح کی فضول درخواستیں کیوں دائر کرتا ہے؟ ہائیکورٹ نے بہتر سمجھا ہوگا کون سی درخواستوں کو پہلے سننا ہے، اگر عدالت کوئی حکم دے یا سزا معطل کرے تو اس کے خلاف اپیل لائی جاسکتی ہے، نیب آئندہ اس طرح کی فضول درخواستیں دائر کرنے سے محتاط رہے۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم میں غیر قانونی بات کیا ہے؟ یہ تو مکینزم کی بات ہے، لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے۔

عدالت نے نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل پہننے سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عدالت نے نیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تازہ ترین