• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیرہ: تاوان مغوی لڑکے کی لاش کھیتوں سے برآمد

بھیرہ میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 15 سالہ عثمان منیر کی لاش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق 15سالہ لڑکے عثمان کواس کے پڑوسی نعیم اکرم نے 24 جولائی کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا تھا، ملزمان عتیق، سرفراز اور ریاض نے لڑکے کے اہل خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے17 اگست کو 10لاکھ روپے وصول کیے تھے، ملزمان مزید 10 لاکھ روپے وصول کرنے گئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر گنے کی فصل سے عثمان کی لاش برآمد کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل سے قبل لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تازہ ترین