• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، برطانوی وزیر داخلہ

برطانوی وزیر داخلہ ساجدجاویدکا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔

اسلام آباد میں وزیرقانون اور برطانوی وزیرداخلہ کی نیوزکانفرنس کے دوران برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنےپر مبارکبادپیش کرتاہوں۔

برطانوی وزیرداخلہ ساجدجاویدنے کہا کہ ان کے والدین پاکستانی ہیں، پاکستان ان کے دل کےقریب ہےاور انہیں فخرہے کہ 12 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

ساجد جاوید کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان قانون اوراحتساب سےمتعلق معاہدہ ہوا جس کا مقصد مختلف جرائم کےخاتمےکے لیے تعاون کرناہےجبکہ کرپشن کاخاتمہ پاکستان اوربرطانیہ کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ کی فہرست سے باہر  نکالنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر قانون فروغ نسیم سے مثبت بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ برطانی وزیرداخلہ کے ساتھ کسی انفرادی کیس پر بات نہیں ہوئی اور معاہدہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ وسیع پیمانے پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی دفتر خارجہ آمدپر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےان کا استقبال کیا تھا۔ بعد از دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیاتھا۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین