• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علی محمد خان سے وزیر مملکت کا حلف لیا

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مسلح افواج کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل صدر مملکت نے انجینئر علی محمد خان سے وزیر مملکت کا حلف لیا۔ حلف برداری میں ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت سے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے بھی ملاقات کی جس میں وزارت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین