• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دھاندلی کے مسئلے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے ، کل ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے، ہم چاہتے تھے اپنا مؤقف عوام تک پہنچائیں۔  

پارلیمنٹ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ  پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ پر ہم انہیں صرف یہ کہنا چاہتے تھے کہ وعدے کو ایک مہینہ ہوگیا، چاہیں گے دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن جلد تشکیل ہوکر کام شروع کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگا تو وہ اس لیے نہیں دیا گیا کہ قواعد اجازت نہیں دیتے اور ایسی مثال پہلے موجود ہے جبکہ ایازصادق نے شاہ محمود قریشی کو اجازت دی تھی لیکن ہمیں منع کرکے واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی، آج کی بدمزگی کی ذمہ داری سرکاری جماعت پر آتی ہے، یہ غلط شروعات ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ آرام سے چلے لیکن ہمیں حق سے محروم کیا گیا۔

تازہ ترین