• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز میرا فین تھا،اب میں فین ہوں،معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ پہلےسرفراز میرا فین تھا ، اب میں اس کا فین ہوں۔

اپنے ایک بیان میں سابق قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز کو ورلڈکپ تک قیادت کی ذمےداری سونپ دی جائے۔

انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ ٹیم ایشیاکپ جیتےاور سرفراز احمد فائنل میں اچھی اننگزکھیلیں۔

معین خان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے میں اچھا کھیل رہی ہےتاہم ٹیم کانائب کپتان کسی نوجوان کھلاڑی کوبنایاجائے۔

تازہ ترین