• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنڈیشنز نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے،بھارتی کپتان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ دبئی کا موسم گرم ہے، کنڈیشن بھی مشکل ہیں لیکن ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔

ہانگ کانگ کے میچ سے قبل پیر کو دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس گروپ سے پہلے ہی میچ جیت چکی ہے اگر بھارت نے کامیابی حاصل کر لی تو دونوں ٹیمیں سپر فور میں کوالیفائی کرلیں گی۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سرپر ہے اس لئے ہمیں اپنی ٹیم کمبی نیشن سمیت انفرادی طور پر بھی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی،ہمارے لئے سب ٹیمیں برابر ہیں ہمیں اپنی ٹیم کی فکر ہے اور حریف ٹیم کو ہرانا مشن ہےتاہم ٹیم کی حیثیت سے ہم اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب گیم ٹائم شروع ہو چکا ، اسی پر فوکس ہیں، ایشیا کپ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیںاور ہم ایک دم سے فائنل کی نہیں ایک ایک میچ کی فکرکررہے ہیں۔

بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی ایشیا ءکپ کے لئے تیار ہیں،پچ اتنی بری نہیں ہے ان پچوں پر اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہےاور ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کےکپتان انشومن راتھ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا لیکن اس میچ میں ایک دو اچھی کارکردگی تھی،کوشش کریں گے کہ بھارت کے خلاف مزید بہتر کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںبھارت دفاعی چیمپئن ہے جو اپنی مہم کا آغاز منگل کو 18ستمبر کو دبئی اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کی کمزور ٹیم کے خلاف کر ےگا۔

تازہ ترین