• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی پاک فوج کی جنگی مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےچینی فوجی سربراہ نے باہمی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر ‘ کے مطابق آرمی چیف نے بیجنگ میں پیپلزلبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرزکادورہ کیا ۔

اس موقع پر جنرل باجوہ نے پی ایل اے کےسربراہ جنرل ہان ویگو سے ملاقات کی جس میں چینی فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی جنگی مہارت سےاستفادہ کرنےکی خواہش کااظہارکیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہان نےپاک فوج کی جانب سےسی پیک کے لیے اعلیٰ درجےکی سیکورٹی کوبھی سراہااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات میں دونوں کمانڈرز نے سی پیک ،دوطرفہ سیکورٹی تعاون اورعلاقائی سلامتی کےماحول سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین