• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو میدیکل کالج میں داخلہ کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گرفتار

تعلیم کے میدان میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،طالبہ کو میڈیکل کالج میں داخلے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ۔

نوسربازوں نے کراچی کی طالبہ سے ساڑھے 7لاکھ لئے اور یقین دہانی کرائی کہ این ٹی ایس ٹیسٹ بھی کلیئر کرائیں گے اور میڈیکل کالج میں داخلہ بھی دلوائیں گے۔

کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے مالی فراڈ کرانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم بٹوری تھی داخلہ نہ ہونے پر طالبہ نے پولیس کو سب کچھ بتادیا ۔

آزمائی ہوئی حقیقت تو یہ ہے کہ تعلیم کے میدان میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیںمگر شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کو اس بات کا اندازہ لاکھوں روپے گنوانے کے بعد ہوا۔

انٹر کے امتحانات میں مارکس شاید اتنے نہ تھے کہ میڈیکل کالج میں داخلہ مل سکے مگر ڈاکٹر بننے کی خواہش اتنی شدید تھی کہ شارٹ کٹ ڈھونڈنے لگی اور جن کی نظریں شارٹ کٹ پر ہوں، وہ اکثر فراڈیوں کی نظروں میں آجاتے ہیں،طالبہ کے ساتھ فراڈ کا پہلا لنک وقار نامی نوجوان بنا۔

طالبہ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وقار نے میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے اس کی ملاقات مبین اور منصور نامی فراڈیوں سے کرائی۔

خود کو کرائم انویسٹی گیشن آفیسر بتانے والا مبین پکڑے جانے پر پالش کا کاریگر نکلا۔

ملزمان نے پیسے لیکر بھی داخلہ نہ دلایا توطالبہ نے پولیس کو سب بتادیاجس کے بعد وقار اور مبین کو دھر لیا گیا جبکہ پولیس تیسرے ملزم منصور کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہی ۔

تازہ ترین