بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بھارتی فوج کے ایک جوان نے اپنے 2 ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی جوانوں کے قتل اور خودکشی کا واقعہ ہماچل پردیش میں دھرم شالہ کینٹ میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق کانگڑہ پولیس کے مطابق 18 سکھ رجمنٹ کا ایک سپاہی جسبیر سنگھ گارڈ ڈیوٹی پر تھا جہاں اس کی اپنے 2 ساتھیوں سے تکرار ہو گئی۔
جسبیر سنگھ نے دونوں پر فائرنگ کر دی جس سے حوالدار ہردیپ سنگھ اور نائیک ہرپال سنگھ ہلاک ہو گئے، اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔
جسبیر سنگھ چھ ماہ پہلے ہی بھارتی فوج میں بھرتی ہوا تھا جبکہ حوالدار ہردیپ 23 سال اور ہردیپ18 سال کی سروس مکمل کر چکے تھے۔