• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز کا محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں پولیس، رینجرز اورحساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

قانون نافذکرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے پلان کا جائزہ لیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مجالس اور جلوسوں کے لیے کئے گئے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ حساس تنصیبات کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کا بھی از سر نو جائزہ لیاگیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان راوبط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین