• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو میں ایف سی کی کارروائی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی بلوچستان نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو میں ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایاجس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان نےمزید بتایا کہ قبضے میں لیے گئےمواد میں 4میزائل، 11 مارٹر بم، ایک آر پی جی سیون راکٹ اور سینکڑوں راونڈز شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود علاقے میں تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا۔

تازہ ترین