• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( نیوز ڈیسک ) اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاست سے ڈر لگتا ہے ۔ بولی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔ 53 برس کے اداکار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اس خیال سے ڈرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ وہ فلموں سے زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ ان کے مطابق میں سیاستدان نہیں بننا چاہتا ، میں اس مقصد کیلئے نہیں ہوں ، میں ایک کمیونیکیٹر ہوں ، مجھے سیاست میں دلچسپی نہیں ہے ، مجھے سیاست سے ڈر بھی لگتا ہے ، کسے نہیں لگتا ۔ انہوں نے مزید کہا اسی لیے میں اس سے دور رہتا ہوں ، سیاست میرے لیے نہیں ہے ، میں لوگوں کو محظوظ کرنا چاہتا ہوں ، مجھے لگتا ہے میں لوگوں کیلئے بحیثیت تخلیقی شخص ، سیاستدان ہونے کے مقابلے میں زیادہ کچھ کرسکوں گا ۔ بولی وڈ سپر اسٹار پچھے 3برس سے مہاراشٹر میں اپنی پانی فاؤنڈیشن کے تحت لوگوں میں پانی بچانے کی آگہی پہنچا رہے ہیں ۔ عامر کا کہنا تھا کہ پانی بحران کا مسئلہ صرف تب ہی حل کیا سکتا ہے جب لوگ اس مسئلے کو اپنا مسئلہ مانیں ۔ عامر خان کو آئندہ فلم ٹھگز آف ہندوستان میں امیتابھ بچن ، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے ہمراہ دیکھا جاسکے گا۔ 

تازہ ترین