• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’کیپٹیو اسٹیٹ‘ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہو جائیں تیار ، کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’کیپٹیو اسٹیٹ ‘کا سنسنی خیز پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ روپرٹ ویاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر زمینی قوتوں کے قبضے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں شکاگو کے رہائشی بری طرح سے پھنس جاتے ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں جان گڈمین ، ویرا فرمیگا ، ایشٹن سینڈرز ، جوناتھن میجرز ، مشین گن کیلی اور بین ڈینیلز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈیوڈ کروکٹ اور روپرٹ ویاٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 29 مارچ 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

تازہ ترین