• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جکارتا ( مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے انڈونیشیا میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میں شریک سینکڑوں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو قوس و قزاح کے دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت کے مرکزی پارک میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقعے پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں شرکت کی ۔
تازہ ترین