بالی ووڈ کی دیسی کڑی اداکارہ سوناکشی سنہا کو فلم انڈسٹری میں قدم رکھے 8 برس کا عرصہ بیت گیا ۔
اداکارہ نے 2010 میں سلمان کے ساتھ پہلی فلم ’دبنگ ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔
دبنگ نا صرف ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی بلکہ 2010 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ۔
دبنگ کی غیرمعمولی کامیابی کے ساتھ ہی سونا کشی رات و رات سٹار بن گئیں .
اگرچہ اداکارہ کو انڈسٹری کا حصہ بنے 8 برس گزر چکے ہیں لیکن اداکارہ اسی طرح محنت سے بولی ووڈ میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔