• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’الیٹا،بیٹل اینجلس‘ کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پروڈیوسر جیمز کیمرون کی نئی ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’ الیٹا ، بیٹل اینجلس ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ہیں ۔ ہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے ، جس میں 26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے ، جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ، جو سائیبورگ یعنی بوئیو مکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں سے کئی گنا منفرد ہوتی ہے ۔ جیمز کیمرون ، جون لینڈاؤ اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار روزا سالاسار ، کرسٹوفر والٹز ، کیان جونسن ، ایڈ سکیرن ، ماہرشالا علی ، مشیل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں ۔ جاپانی آرٹسٹ یوکییٹو کیشیرو کی فکشن سیریز ’بیٹل اینجل الیٹا‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی تیار ی میں کل 200 ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو رواں سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔ 
تازہ ترین