• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

راجکمار ہیرانی نے نواز الدین کو بہترین اداکار قرار دیدیا


 بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کو بہترین اداکار قرار دے دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کو ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ ، ’تھری ایڈیئٹس‘ ، ’پی کے‘ اور ’سنجو‘ جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دینے والے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے ابھرتے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی کی اداکاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں نواز الدین کے مختصر سے سین کی عکس بندی کے بعد انہیں کہا تھا کہ تم بہت اچھے اداکار ہو لیکن میں نے یہ بات کبھی نہیں سوچی تھی کہ آج وہ اتنے مقبول اداکار بن جائینگے۔

راجکمار ہیرانی نے انکشاف کیا کہ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی اسکرپٹ کے مطابق شوٹنگ شروع ہو چکی تھی لیکن اچانک ہی لیجنڈ اداکار سنیل دت نے ایک سین شامل کرنے کی استدعا کی اور لاکھ انکار کرنے کے باوجود ان کی ایما پر نواز الدین صدیقی کا سین شامل کیا گیا جس میں وہ سنیل دت کا بٹوا چوری کرنے کی کوشش میں لوگوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اور لوگ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

راج کمار ہیرانی نے اب تک جتنی فلمیں بنائیں وہ کامیاب ثابت ہوئیں اور وہ نیشنل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین