• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میرا‘ نے اکتوبر سے اپنی نئی فلم بنانے کیلئے کام کرنیکااعلان کردیا

لاہور ( ایجنسی ) فلم اسٹار میرا نے اکتوبر سے اپنی نئی فلم بنانے کیلئے کام کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی فلم بنائوں گی ، جو پاکستان کے سینما گھروں کو حقیقی معنوں میں آباد کر ے گی ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران فلم اسٹار میرا نے کہا کہ میں عالمی معیار کے مطابق فلم بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر چکی ہوں اور اکتوبر میں اس پر باقاعدہ کام شر وع کر دیا جائے گا اور فلم کی دیگر کاسٹ کیلئے شان سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ مکمل رابطے ہیں اور جلد کاسٹ کو فائنل کر لیا جا ئے گا ۔
تازہ ترین