• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان شوبز کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی سرگرم

کراچی ( نیوز ڈیسک ) احسن خان کا شمار ملک کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو بے شمار ڈراموں میں یادگار کردار کر چکے ہیں ۔ جہاں احسن خان شاندار اداکار ہیں ، وہیں وہ بہترین انسان بھی ہیں جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔انہوں نے لاہور اور کراچی میں کئی خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے ، جسے وہ بہترین طریقے سے پورا کر رہے ہیں ۔ حال ہی میں احسن خان نے مستحق بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں کام شروع کرتے ہوئے کئی تعلیمی اداروں کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھالی ہے ۔ احسن خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایسے افراد کی مدد کرنا ہماری اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے ۔ صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ایسے اداروں کو سپورٹ کریں جہاں غریب اور سپیشل بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق بچوں کو تعلیم کی فراہمی میرا مشن ہے اور میں اسے ہمیشہ جاری رکھوں گا کیونکہ کسی معاشرے کی ترقی کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے۔
تازہ ترین