• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ، ایوننگ پروگرام میں بی ایس ریاضی میں داخلوں کاآغاز

ساکراچی ( اسٹاف رپورٹر) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایوننگ پروگرام میں بی ایس ریاضی میں داخلے شروعداؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سیشن برائے 2018-19ء (بیچ 19) کے تحت ایوننگ پروگرام میں بی ایس (ریاضی) کے لئے فرسٹ ائیر میں داخلے شروع کردیئے ہیں جس کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔ بی ایس ریاضی ایوننگ پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pkپر اندراج کرائیں ۔ داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کی ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم کے اپ لوڈ کا آغاز ہوچکا ہے اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2018ء ہے جبکہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد 4؍ نومبر 2018ء کو جامعہ کے مین جناح کیمپس نیو ایم اے جناح روڈ کراچی میں منعقد کیا جائے گا ۔ نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتےہیں ۔ داخلے کی اہلیت پر پورا اُترنے کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ مجموعی طور پر کم از کم 50؍ فیصد مارکس حاصل کئے ہوں یا کسی غیر ملکی ادارے / امتحانی باڈی سے پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے مساوی تعلیم (نمبروں کی فیصدی شرح کا تعین آئی بی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا اور درخواست گزار کو آئی بی سی سی کا ایکویویلنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا) یا کم از کم 60فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا ہو۔

تازہ ترین