• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری ،تین روزہ پولیو مہم کے لیے ٹریننگ سیشن کا اہتمام

ڈگری(نامہ نگار ) تعلقہ اہسپتال ڈگری میں 24 ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے لیے پولیو ٹیمز کے لیے ٹرینگ سیشن کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈگری کے لیے 35 اراکین اور جبکہ محکمہ تعلیم سے 8 افراد نے شرکت کی. ٹرینگ سیشن میں تعلقہ ڈگری کے ٹرینر ریاض احمد نے پولیو ٹیمز کو پولیو کے قطرے پلانے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے تربیت دی. ریاض احمد کے کہنا تھا کہ 24 ستمبر سے تین روزہ پولیو مہم شروع ہورہی ہے اس مہم میں بھی ٹارگٹ کو پورا کیا جائے گا اور پوری کوشش کی جائے گی کہ کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
تازہ ترین