• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کوہائر ایجوکیشن کمیشن کا ممبر بننے پر مبارکباد

جامشورو(نامہ نگار) مہران یونیورسٹی کے ڈین پرفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فیصلہ ساز 10رکنی کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے ملک کے نامور تعلیمی ماہروں اور پروفیشنلزپر مشتمل 10رکنی کمیشن کا ممبر مقرر ہونے پر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، فیکلٹیز کے ڈینز اور تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہوں نے مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں صرف ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو کمیشن پر مقررکیا گیا ہے۔
تازہ ترین