• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی اے( سال اول و دوم)پرائیویٹ سالانہ امتحانات2016منعقدہ امتحانات مارچ2018کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔بی اے (سال اول) کے امتحانات میں1017طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 949طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 177طلباء کامیاب قرار پائے ۔جبکہ مجموعی رزلٹ 18.65 فیصد رہا۔ بی اے( سال دوم )کے امتحانات میں 969طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 945طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 401طلباء کامیاب قرار پائے۔ جبکہ مجموعی رزلٹ42.43 فیصدرہا۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق پی ایچ ڈی(شعبہ قانون) کے سمسٹر اول کیلئے امتحانی فارم18ستمبرسے 27ستمبر2018تک حبیب بینک گلشن اقبال برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔امتحانی فار م کے ساتھ انٹرولمنٹ کی فوٹو کاپی اور جی آر ایم سی(GRMC)کے خط کی فوٹو کاپی لازمی منسلک کریں۔ بغیر انٹرولمنٹ اور جی آر ایم سی کے فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔طلباء بینک سے فارم اور فیس وائوچر حاصل کرکے اسے مکمل کرنے کے بعد متعلقہ شعبہ سے چیک کرائیں اور امتحانی فیس بینک میں جمع کرائیں۔امتحانی فارم صدر شعبہ سے تصدیق کرواکر متعلقہ شعبہ میں جمع کرواکر رسید حاصل کرلیں۔ حیدرآباد۔ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2019ءکے لےے اہل امیدواروں سے انرولمینٹ /رجسٹریشن فارمز 29اکتوبر 2018تک وصول کےے جائینگے جبکہ ریگولر امیدواروں ( تمام گروپس) کیلئے انرولمینٹ فیس بشمول فارم فیس 700روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فیس بشمول فارم فیس 1665روپے مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین