• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تجارت میں 3 سال کے دوران 1.2 ارب ڈالر کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ 3 سال کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 1.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت کا حجم 2.4 ارب ڈالر تھا جس میں تین سال کے قلیل عرصہ کے دوران 1.2 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی جبکہ 2014ءمیں ایک اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے 5 سال کے دوران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

تازہ ترین