• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقرہ(اے پی پی) ترکی کے سینٹرل بینک نے کریڈٹ کارڈز پر ماہانہ کم سے کم شرح سود میں 23 بیسس پوائنٹس اور فارن ایکسچینج ریٹ پر 18بیسس پوانٹس کا اضافہ کر دیا ۔ سینٹرل بینک کے مطابق ترک کرنسی کے حامل کریڈٹ کارڈز پر انٹرسٹ ریٹ کم ازکم 2.25 فیصد اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج ٹرانسفر پر 1.80 فیصد کر دیا گیا ہے۔ترک سینٹرل بینک کے اعلان کے مطابق ترک لیرا کریڈٹ کارڈز کی ’اوورڈیور‘ پے منٹ پر زیادہ سے زیادہ شرح سود یکم اکتوبر سے 2.75 فیصد اور غیر ملکی کرنسی کے حامل کارڈز پر 2.30 فیصد لاگو ہو گی۔ترکی کے سینٹرل بینک نے گزشتہ جمعرات کو مرکزی شرح سود میں 6.25 پوانٹس اضافہ کرتے ہوئے اسے 24 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین