• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کے صنعتکار ٹریڈ ایکسپو میں حصہ لیں،قونصل جنرل انڈونیشیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قونصل جنرل انڈونیشیا ٹوٹوک پریانامتو نے حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017 میں پاکستان انڈو نیشیا کے درمیان 2.63 بلین کی تجارت ہوئی‘ 2016 کے مقابلے میں21.3 فیصد زیا دہ ہے، 2018کے پہلے 6 ماہ میں دونوں ممالک کی دوطرفہ تجا رت میں 19.3فیصد اضافہ ہوا ہے، انڈو نیشین اکنامک قونصل نتالیہ ہاردیاتی سوہارسو‘ یو دھا وروانتو باگس تریدے وائس قونصل اکنامک افیئرز ان کے ہمراہ تھے۔ قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے بتایا کہ 33ویں ٹریڈ ایکسپو انڈو نیشیا 24 تا 28 اکتوبر 2018 جکارتہ میں ہو رہی ہے‘ دنیا بھر سے 28ہزار سے زائد تاجر و صنعتکار ایکسپو میں شرکت کریں گے‘ گزشتہ سال ٹریڈ ایکسپو انڈو نیشیا میں 1.41بلین ڈالر کا کاروبار ہوا جو کہ 37 فیصد زیا دہ ہے‘ٹیکسٹائل سے وابستہ تاجر و صنعتکار ٹریڈ ایکسپو انڈو نیشیا میں شرکت کر کے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں‘ حیدرآباد کے صنعتکار 33ویں ٹریڈ ایکسپو میں حصہ لیں‘ لوکل ٹرانسپورٹ اور رہائش کی سہولت فراہم کریں گے۔ قبل ازیں حیدرآباد ایوان تجارت و صنعت کے صدر محمد شاہد نے کہا کہ ہمیں خو شی ہے کہ برا در اسلامی ملک کے قونصل جنرل دو طرفہ تجا رت بڑھانے کے حوالے سے تشریف لائے ہیں ،حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت دو طرفہ تجا رت بڑھانے میں بھرپور تعاون کرے گا۔
تازہ ترین