• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے صارفین کو خصوصی ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرنے کیلئے ہنڈا اٹلس کارز کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اور ہنڈا اٹلس کارز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرونوبویوشمیمورا نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک صارفین کو شریعہ کمپلائنٹ کار فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گاجبکہ ہنڈا اٹلس کارز ترجیحی بنیادوں پر گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں میزان بینک کے صارفین کو بعد ازفروخت سروس میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید نے ہنڈٖا اٹلس کارز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ترجیحی بنیادوں پر گاڑیوں کی فراہمی سے صارفین کے تجربے میں اضافہ، تیز رفتاری سے گاڑی کی ترسیل کے ساتھ ساتھ بعد از فروخت کے فوائد حاصل ہوں گے۔ ملک میں اسلامک کار فنانس کے لیڈر ہونے کے ناطے میزان بینک کا مقصد معروف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے ساتھ فعال کام کرکے اپنی مصنوعات کی پیشکش کو بڑھانا ہے۔ جیساکہ ہم ہنڈا اٹلس کارز کے ساتھ مل کر اپنے صارفین کو خصوصی ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حالیہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا۔
تازہ ترین