• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچےکیلئے عالمی سطح پرسرمایہ کاری ضروری ہے

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2030 تک آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے پر عالمی سطح پر سالانہ 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے واٹر سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ گلوبل واٹر رپورٹ کے مطابق آبی وسائل کے بہتر استعمال کے لئے آئندہ 12 سال کے دوران 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے زیادہ تر پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک صرف آبی وسائل پر اتنی کثیر سرمایہ کاری کے متحمل نہیں ہو سکتے تاہم ترقی یافتہ ممالک اور عالمی ترقیاتی شراکت داروں کو پانی جیسے حساس مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں موجود تازہ پانی کا 70 فیصد حصہ خوراک کا عالمی شعبہ استعمال کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود دنیا میں زراعت کے شعبہ کو پھر بھی پانی کی قلت کے مسائل درپیش ہیں کیونکہ طلب پانی کی رسد سے زائد ہے اور کم بارشوں، برفباری میں کمی سمیت دیگر ماحولیاتی تبدیلیاں بھی پانی کی قلت کے اسباب میں شامل ہیں۔
تازہ ترین