• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہانگ کانگ(اے پی پی) ایشیا کی مرکزی اسٹاک مارکیٹس میں پیر کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا کی جانب سے چین کے خلاف مزید درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے خدشات ہیں۔ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 1.6 فیصد،چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس 0.8 فیصد اورسیؤل اور سنگا پور اسٹاک مارکیٹس کے مرکزی انڈکسس 0.7 فیصد پوانٹس کھوئے جبکہ تائیپی اور ویلنگٹن اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی چھائی رہی البتہ سڈنی سٹاک ایکسچینج میں0.3 فیصد تیزی رہی۔ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہی ۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیائی پیسیفک شیئرز ایکس جاپان ایک فیصد ڈاؤن رہا۔
تازہ ترین