• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں روپے کے مقابلےمیں ڈالرکی قدر5 پیسےبڑھ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ انٹربینک میں پیرکوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے پیر کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 124.20 روپے سے بڑھ کر 124.25 روپے اور قیمت فروخت 124.30 روپے سے بڑھ کر 124.35 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں 50 پیسے اور فروخت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 125.30 روپے سے گھٹ کر 124.80 روپے اورقیمت فروخت 125.60 روپے سے گھٹ کر 125.30 روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 75 پیسے اور قیمت فروخت میں 50 پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں 50 پیسے اورقیمت فروخت میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید 145.00 روپے سے گھٹ کر 144.25 روپے اورقیمت فروخت 146.75 روپے سے گھٹ کر 146.25 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 163.00 روپے سے گھٹ کر 163.00 روپے سے گھٹ کر 162.50 روپے اورقیمت فروخت 164.80 روپے سے گھٹ کر 164.30 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 35 پیسے اور قیمت فروخت میں 10 پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں 20 پیسے کی کمی جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 33.25 روپے سے گھٹ کر 32.90 روپے اورقیمت فروخت 33.60 روپے سے گھٹ کر 33.50 روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید 34.00 روپے سے گھٹ کر 33.80 روپے اورقیمت فروخت 34.40 روپے پرمستحکم رہی ۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں 50 پیسے اور قیمت فروخت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.80 روپے سے گھٹ کر 18.30 روپے اور قیمت فروخت 19.60 روپے سے گھٹ کر 19.50 روپے ہوگئی۔
تازہ ترین