• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں7 ارب روپے سے زائد کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری روز 7 ارب روپے سے زائد کے سودے ہوئے اور کموڈٹی انڈیکس 3418 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 7.009 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9416 رہی۔ سب سے زیادہ 1.891 ارب روپے کے سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے۔ سونے کے سودوں کی مالیت 1.817 ارب، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے 1.259 بلین، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت 1.191 بلین، پلاٹینیم کے سودے 245.598 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 207.873 ملین، چاندی کے سودے 115.532 ملین، کاپر کے سودے 100.572 ملین، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 70.708 ملین، ایس پی 500 کے سودے 60.243 ملین اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 49.150 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.529 ملین روپے رہی۔
تازہ ترین