• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم مضبوط، وسیم اکرم، فیورٹ پاکستان ہے، گواسکر

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) وسیم اکرم نے موجودہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دیا ہے،جبکہ سابق بھارتی کرکٹر اور مبصر سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ کہا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے معروف پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کوہلی کی عدم موجودگی میں بھی پیپر پر بھارت کو مضبوط سمجھتا ہوں، البتہ پاکستانی بولرز کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے۔ دوسری جانب سنیل گواسکر نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی فائنل جیتنے کے بعد مورال ہائی ہے، اس لیے وہ 19 ستمبر کے میچ میں فیورٹ ہونگے۔

تازہ ترین