• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کو مستقل کھیلنا چاہیے،رمیز راجا

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آپس میں کرکٹ مستقل بنیادوں پر کھیلنا چاہیے۔ دونوں ملکوں کی ٹیسٹ سیریز ہی اس کھیل کو بچا سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت میچ ہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ پیر کو ایک انٹر ویو میں رمیز راجا نے کہا کہدوطرفہ سیریز بھی کھیل کی مقبولیت کو بچاسکتی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام کا بھی آپس میں رابطہ ہونا چاہیے۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں2004 میں پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو تھا اس سیریز میں دونوں ملکوں کے لوگوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر کرکٹ دیکھی اور کرکٹ کے ساتھ دوستی بھی عر وج پر تھی۔

تازہ ترین