• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی عدم شرکت پر ایشین اور بھارتی حکام میں تصادم کی کیفیت

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ان کی عدم موجودگی سے ٹورنامنٹ کی آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے۔ ویرات کوہلی کی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کے باعث اے سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں تصادم کی کیفیت ہے۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو کھرا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے سی سی یا براڈ کاسٹر کسی قومی ٹیم کی سلیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ کا دورہ84دن کا تھا جس میں کوہلی نےانگلینڈ کے خلاف 593 رنز بنائے۔ لیکن ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی سیریز کے لئے وہ آرام کررہے ہیں اور اس وقت ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ڈیولپمنٹ منیجر پریرا کو ٹورنامنٹ کے براڈ کاسٹر نے خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کوہلی کے نہ کھیلنے سے ہمیں مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ پندرہ روزہ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔ کوہلی کا شرکت نہ کرنا ہمارے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کو منتخب کرنا یا نہ کرنا ہمارا استحقاق ہے۔ بھارتی بورڈ کے سی ای او رواہول جوہری کا کہنا ہے کہ سلیکشن پر براڈ کاسٹر کسی ملک کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین