• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاکام تیزکیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایات

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاکام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد پی سی بی آسٹریلیا کوکراچی میں 2 ون ڈے میچز کھیلنے کی دعوت بھی دے گا، یہ مقابلے 19سے 31 مارچ کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر شدت پسندوں کی طرف سے حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بن گیا تھا اور آسٹریلیا، انگلینڈ تو درکنار ایشیائی ٹیموں نے بھی پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل کے میچزکے ساتھ زمبابوے سمیت بعض انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان میں آئیں، ملک میں انٹرنیشنل بحالی کے لیے احسان مانی کی سربراہی پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میچ سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔
تازہ ترین