• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی فتح پر تماشائیوں کا رقص، ڈریسنگ روم میں بھی جشن

ابوظہبی ( نمائندہ خصوصی ) افغانستان کی ایشیا کپ میں سابق عالمی چیمپئن کے خلاف حیران کن فتح نے کرکٹ کے دیوانے افغان پرستاروں کو خوش کردیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ابوظہبی کی سڑکوں پر افغان جشن مناتے ہوئے دکھائی دیے۔ یہاں موجود افغان شہری دیوانہ وار رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ افغانستا ن کے ڈریسنگ روم میں بھی جشن کا سماں تھا۔ کھلاڑی ایک دوسرے سے مل کر مبارک باد دے رہے تھے۔ افغانستان نے پہلی بار ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

تازہ ترین